دکی میں ڈاکٹر پر حملے کے ملزمان گرفتار کئے جائیں،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

  • September 28, 2016, 11:16 pm
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ(آئی این پی )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں تحصیل دکی کے ڈاکٹر جوہر خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیاکہ ہے ڈاکٹر ز پر آئے روز حملوں کاسلسلہ تاحال جاری ہے ڈاکٹرز دوردراز علاقوں میں عوامی خدمت میں دن رات مصروف رہتے ہیں لیکن افسوس کہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی بیان میں حکام بالا سے مطالبہ کیاگیاہے کہ ڈاکٹرجوہر پر حملہ میں ملوث ملزمان کوجلد سے جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے بصورت دیگر ضلعی سطح پر احتجاجی شیڈول کااعلان کیاجائیگا۔