سرہ غوڑگئی سے لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرایا جائے ‘ قبائلی عمائدین

  • September 29, 2016, 11:42 am
  • National News
  • 38 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سرہ غوڑگئی کے قبائلی عمائدین اور زمینداراوں ڈسٹرکٹ ممبر حبیب الرحمن بازئی، یو سی چیئرمین نیاز محمداور حضرت افغان نے کہا ہے کہ سرہ غڑگئی سے لینڈ مافیا قبضہ ختم کرایا،سرہ غوڑگی میں ہنگامی بنیادوں پر بندوبست کا اہتمام کیا،اور تکتو پہاڑ سےکر شنگ زون کو منتقل کیا اور جنگلی حیات کو بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ ہم سرہ غڑگئی کوئٹہ کے مضافات اور پہاڑوں پر صدیوں سے آباؤ اجداد کی زمینوں پر آباد ہیں اور تمام دستاویزات اور ثبوت بھی رکھتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے ہماری زمینوں پر ناجائز طریقے سے قبضے کیا جارہا ہے جس سے ہم اہلیان سرہ غڑگئی مختلف قسم کی مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریونیو بورڈ حکومت بلوچستان کے ذریعے موضع سرہ غڑگئی میں بندوست ہنگامی بنیادوں پر کروائی جائے اور 1941سے 1945کے بعد ریکارڈ کے مطابق ہمیں انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ تکتو پہاڑی سلسلہ اور اس میں موجود جنگی حیات اور جنگلات کو بین الاقوامی اور ملکی سطح پر اہمیت مل رہا ہےاور کرشنگ زون سے اس کو سخت خطرہ لاحق ہے لہذا علاقے سے کرشنگ پلانٹ منتقل کیے جائیں،درہ ماندہ سرہ غوڑگی میں کسی کو الاٹمنٹ نہ کی جائے ۔