پرائیوٹ سکولز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں مظاہرے

  • September 29, 2016, 11:43 am
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان پرائیویٹ سکولزگرینڈ الائنس نے مشترکہ طورپر( بیک) بورڈ کے ذریعے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کو مسترد کرتے ہوئے اسکے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اگر تین دن میں فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو صوبائی اسمبلی کا گھیرائو کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا گرینڈ الائنس کے زہر اہتمام صوبہ بھر میں ضلعی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ان مظاہروں میں نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر محمد جعفر خان نذرمحمد بڑیچ محمدنواز ملک رشید کاکڑ ملک جمیل کاسی حضرت علی کوثراور شاہدہ بابر نے خطاب کیا انہوں اس عزم کا اعادہ کیا کہ نقل، سفارش اورکرپشن کے ذریعے قوم کے مستقبل کو دائو پر لگانے کیلئے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کو بورڈ کے ذریعے لینےکےظالمانہ فیصلہ کے خلاف ہر ممکن جہد و جد کرینگے۔ کیونکہ بورڈ کے ذریعے امتحان لینے سے مزید مسائل پیدا ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال سے نجی تعلیمی اداروں کیلئے منظورشدہ گرانٹ ان ایڈ کو بند کیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کے سالانہ بجٹ میں ہر سال ڈھائی کروڑ روپے بی ای ایف کو دیئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود نجی تعلیمی ادارے اس گرانٹ ان ایڈ سے محروم ہیں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور جہد و جہد کو مزید تیز کیا جائے گا اور اگر مجبور کیا تو ملک میں قائم نجی شعبے کی کسی نجی بورڈ سے اپنا الحاق کرینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ملک کر ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اورلاکھوں طلباء و طالبات کے مستقبل کو تحفظ دینے کیلئے اس اہم مسئلہ پر توجہ دیں۔