کوئٹہ :بھارتی دھمکیوں کے خلاف محمدحسنی قومی اتحاد کی ریلی اور احتجا ج

  • September 29, 2016, 11:59 am
  • National News
  • 72 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محمدحسنی قومی اتحاد کے زیر اہتمام چیف آف محمدحسنی سردارشہباز محمد حسنی اور میر علی حیدر محمد حسنی کی ہدایت پر بدھ کو بھارتی دھمکیوں کے خلاف کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءبعدازاں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کرمظاہرہ کیا، اس موقع پرریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید جہانگیر شاہ،حافظ عبدالغیاث،محمد حنیف محمد حسنی اوردیگر نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کرکے دہشتگردی کا مرتکب ہورہا ہے اور پاکستان میں مداخلت کرکے حالات کو خراب کرنا چاہتا ہے جس کا واضح ثبوت بھارت کے ایجنٹ کی بلوچستان سے گرفتاری ہے، پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہوکر پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کر رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بھارت اڑی حملے کو بہانہ بناکر پاکستان پر حملے اور کبھی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ہم بھارت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ملک کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔