پیرا میڈیکل اسٹاف کی اسامیوں کو اپ گریڈ کیا جائے‘محمد اقبال شیخ

  • September 29, 2016, 11:59 am
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر محمد اقبال شیخ نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کی راہ میں بیوروکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آئندہ ماہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں آئندہ کالائحہ عمل طے اور ہم معزز عدالت سے رجوع کرینگے ،انہوںنے یہ بات منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر عہدے داروں کےہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری محمد طارق کدیزئی ، صدر کوئٹہ ڈسٹرکٹ محمد خان خلجی ، صدر سول ہسپتال سنڈیم ندا محمد مینگل ، صدر بی ایم سی ہسپتال عبدالسلام زہری ، صدر شیخ زاہد ہسپتال فقیر محمد بلوچ، صدر شہید بے نظیر ہسپتال علی رضا منگول ، صدر ٹی بی سینٹوریم حاجی ناصر بلوچ موجو د تھے انہوں نےکہاکہ ہم نے اپنے 17نکاتی مطالبات حکومت کو پیش کیے تھے مگر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیاجارہاہے اور ہمیں مجبور کیا جا رہاہے کہ ہم احتجاجی تحریک شروع کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے 17مطالبات میں محکمہ صحت میں کام کرنے والے ڈرائیور ز، جنریٹر ڈرائیور ، ٹیلی فون آپریٹر ، اور سیکورٹی گارڈ کو سول سیکرٹریٹ کی مانند اپ گریڈ کیا جائے ، ڈسپنسر لائسنس کو فوری طورپر بحال کیا جائے ملیریاسپرٹینڈنٹ ڈی ایس او کی پروموشن کو قواعد کے مطابق عملدرآمد کی کیا جائے محکمہ صحت مین کام کرنے والے درجہ چہارم کے تعلیم یافتہ ملازمین کو تربیت کا موقع فراہم کیاجائے محکمہ صحت کو این جی او ز کی یرغمالی سے نکال کر پی پی ایچ آئی کو فی الفور ختم کیا جائے سروس اسٹرکچر کے سال 2012-13-14کے آرڈز فی الفور جاری کئے جائیں نیز سروس اسٹریکچر میں پروموشن کی آخری حد 25سال مقرر کرتے ہوئے فیصد کو ختم کیا جائے پیرا میڈیکل اسٹاف کا قیام عمل میں لایا جائے دیگر اداروںکی ماندہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی اسامیوں کو اپ گریڈ کیا جائے صوبہ خیبر پختونخوا کی مانند پیرا میڈیکل اسٹاف کو رسک و ہیلتھ پر وفیشنل الائونس دیا جائے محکمہ صحت میں اختیارات ڈویژنل وضلعی سطح پر منتقل کرکے 1994کے نظام کو بحال کیا جائے اگر ہمارے جائز مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو اکتوبر کے مہینے میں مجلس عاملہ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کرینگے اور اسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام پر عائد