حکومتی اعلان کے باوجود نجی ٹرمینلز ہزار گنجی منتقل نہ ہوسکے،مرکزی انجمن تاجران

  • September 29, 2016, 12:00 pm
  • National News
  • 35 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون کے چیئرمین حاجی نورمحمداچکزئی زون کے صدر آغا عبدالخالق سید حیدرآغا حاجی موسیٰ خان ڈاکٹر اے ایس خان سید عبدالمنان سعد اللہ ترین سید عمر جان سید عبدالقدیم آغا محمداشرف اچکزئی عبدالسلام اچکزئی عبدالسلام بادینی میراورنگزیب شاہوانی حمید اللہ بازئی عبید اللہ بڑیچ آل بلوچستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ہزار گنجی زون کے صدر سید حجت اللہ آغا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کئی سالوں سے ہزار گنجی کے تاجر شہر میںموجود غیرقانونی ٹرمینلز کی ہزار گنجی منتقلی کیلئے احتجاج پر ہیں جس کے ساتھ سابق ادوار میں کئی مرتبہ غیر تسلی بخش وعدوں کی آڑ میں بس اڈہ میں تاجروں سے تعمیرات کرائی گئی جو اڈوں کی عدم منتقلی کی وجہ سے اب گرنے کے قریب ہے اور ان کی بیسمنٹ جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے بن چکے ہیں تاجروں کے بے حد اسرار پر موجودہ وزیراعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں شہر بھر سے تمام ٹرمینلز کی ہزار گنجی منتقلی کا اعلان کرکے وہاں پر کوچ ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا لیکن آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود ٹرمینل پر کام کاآغاز ہوا نہ نجی ٹرمینلز کی ہزار گنجی منتقلی یقینی ہوئی انہوںنے وزیراعلیٰ سے اس اہم مسئلے کا سختی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔