جامعہ بلوچستان کی فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیاجائے ،بی ایس او

  • September 30, 2016, 9:20 am
  • National News
  • 220 Views

کوئٹہ (پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار )کےمرکزی ترجمان نے بیان میں جامعہ بلوچستان کی فیسوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے دوررکھنے کی ایک گہری سازش ہے ،ترجمان نے کہاکہ بلوچستان میں اکثریت غریب آبادی پر مشتمل ہے نوجوان پہلے تواعلیٰ تعلیمی اداروں کو پہنچ نہیں پاتے ،اوراگر کچھ نوجوان اعلی تعلیمی اداروں کو پہنچ پاتے بھی ہیں تو تعلیمی اخراجات ان کے لیے رکاوٹ بن جاتے ہیں ،ترجمان نے کہاکہ مفت تعلیم اورتعلیمی ایمرجنسی کے دعوے جھوٹ ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان میں فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔