پاک فوج کے شانہ بشانہ پوری قوم ملکی سرحدوں کا دفاع کریگی، سیاسی سماجی و تجارتی حلقے

  • September 30, 2016, 9:24 am
  • National News
  • 95 Views


کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے سیاسی ،تجارتی،مذہبی وسماجی حلقوں نے بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری،لائن آف کنٹرول لیپا،بھمبر اور کیل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سےدو فوجی اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے ،بے گناہ نہتے شہریوں پر فائرنگ انتہائی بزدالانہ عمل ہے پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور اس کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان شانہ بشانہ کھڑا ہےان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان،جمعیت علما اسلام کی ارکان صوبائی اسمبلی شاہدہ رئوف،حسن بانو رخشانی،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر جمعہ خان،کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر ملک ندیم کاسی، صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی،سابق صوبائی وزیر سردار اکبر خان ترین، قبائلی رہنما ملک سہیل خان بازئی ،میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر رحیم کاکڑ،پارلیمانی لیڈر میر محمد اسلم رند، اخلاق شاہ ایڈوکیٹ ،سردارمحمد اقبال خلجی، نسیم الرحمن ملاخیل ،غزالی ویلفیئرسوسائٹی کےچیئرمین عبدالقیوم کاکڑ پی ٹی آئی کے ضلعی آرگنائزر سید بسم اللہ آغا ‘سردار زین العابدین خلجی‘ سابق صوبائی صدر قاسم خان سوری سابق نگراں صوبائی وزیر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی اور دیگر نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئےکیا ،رہنمائوں نےبھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری،لائن آف کنٹرول لیپا،بھمبر اور کیل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سےدو فوجی اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا سرحدوں پر دبائو بڑھانے کیلئے جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے،لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،دہشت گرد بھارت کو مضبوط پیغام نہ دیا گیا تو وہ جارحیت سے باز نہیں آئے گا، آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے ہندوستان کی تخریب کاری و دہشت گردی کاخاتمہ ہورہا ہے اور تحریک آزادی کشمیر دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے جسے دیکھ کر بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،مشرقی سرحدوں پر بھارتی جارحیت اور افغانستان سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کرنے کی سازشیں ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں افواج پاکستان بھارتی بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو بھرپور جواب دا جائے،رہنمائوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں اتحادویکجہتی کی فضا پیدا کی جائے اور باہمی اختلافات ختم کر کے پوری قوم کو دفاع کے لیے تیارکیا جائے ،جب قوم تیار ہوتی ہے تو بھارت جیسے دشمن کو 1965کی طرح منہ کی کھانا پڑتی ہے،پوری پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور اس کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے،رہنمائوں نےایک مرتبہ پھربھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری،لائن آف کنٹرول لیپا،بھمبر اور کیل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری فائرنگ کی شدید مذمت کی