ہزارہ قوم نے وطن کے دفاع کیلئے نمایاں کردارادا کیا ہے،شوکت حیدر چنگیزی

  • October 2, 2016, 10:28 pm
  • National News
  • 97 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تھائی تنظیم دی فورم کے زیراہتمام شہدائے پاک فوج کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی کرنل(ر)علی مہدی جبکہ صدر مجلس ائیر کموڈر(ر)شوکت حیدر چنگیزی تھے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ناظر حسین نے پاک فوج میں شامل ہزارہ قوم کے ان تمام شہداء کی خدمات اور قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جو 1948 میں پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ سے لیکر حالیہ پاک افغان طورخم بارڈر پر میجر علی جواد چنگیزی شہید کی طرف سے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پروفیسر ناظر حسین نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ان ہزارہ شہداء اورانکے پاک مقاصد کے بارے میں آگہی دیں جنہوں نے اس پاک سرزمین کیلئے اپنی جانیں قربان کیں مہمان خصوصی کرنل(ر)علی مہدی نے میجر علی جواد چنگیزی شہید کی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میجر علی جوادچنگیزی شہید کے دل میں پاک فوج اور وطن سے محبت اور عقیدت کا جذبہ ہمیشہ موجزن رہتا تھا انہوں نے کہا کہ میجر علی جواد چنگیزی شہید ایک نڈر اور محب وطن سپاہی تھے صدر مجلس ائیر کموڈر(ر)شوکت حیدر چنگیزی نے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہزارہ قوم نے ہمیشہ اپنی حیثیت اور وقعت سے بڑھ کر اپنا حصہ ڈالا ہے انہوںنے کہا کہ ملکی دفاع کی تاریخ میں ہزارہ قوم کے کئی ایسے سپوت گزرے ہیں جنکے نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ ہزارہ قوم ملک وقوم کی خدمت کسی لالچ یا خوف کے تحت نہیں بلکہ اپنا فرض سمجھ کر کررہی ہے کیونکہ یہ انکی سرشت کا ایک اہم حصہ ہے ہزارہ قوم کے باشعور افراد نے ہمیشہ اتحاد ایمان اور تنظیم کے اصول کو اپنا شعار زندگی بنایا ہوا ہے۔