محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے بعد سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

  • October 2, 2016, 10:38 pm
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے بعد سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے اور محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ144 نافذ کر کے 13 اکتوبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سانحہ8 اگست کے واقعہ کے بعد محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد کے جانیوالے راستوں پر ایف سی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا اور کوئٹہ میں دفعہ144 نافذ کر کے 13 اکتوبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔