بلوچستان کے پانچ اضلاع کے درجنوں گرڈ اسٹیشنوں سے اضافی لوڈشیڈنگ جاری

  • October 2, 2016, 10:41 pm
  • National News
  • 127 Views

ڈیرہ مرادجمالی(آن لائن )شکارپور سے بلوچستان کو جانے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ہر دو گھنٹوں بعد بند کرنے کا سلسلہ جاری بلوچستان کے پانچ اضلاع کے درجنوں گرڈ اسٹیشنوں سے اضافی لوڈشیڈنگ جاری عوام گرمی میں بلبلا اٹھے کاروبار زندگی شدید متاثر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹو ں سے تجاوز بڑے پیمانے پر برقی آلات جلنے لگے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع نصیرآباد جعفرآباد جھل مگسی صحبت پور کچھی لہڑی کے درجنوں گرڈ اسٹیشنوں کو سندھ کے گرڈاسٹیشن شکارپور سے بجلی فراہم کی جارہی ہے گذشتہ تین دنوں سے شکارپور گرڈ اسٹیشن سے ہر دو گھنٹے کے بعد دو گھنٹوں کی اضافی لوڈشیڈنگ ہونے سے ان علاقوں میں بجلی کی لوڈشڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا کیو ں 12 گھنٹے لوکل لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے جس سے ڈیرہ مرادجمالی منجھو شوری اوستہ محمد صحبت پورسمیت درجنوں چھوٹے بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے جس سے کا روبار زندگی اور شعبہ زراعت شدید متاثر ہونے کیساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی کم وولٹیج کی وجہ سے بڑے پیمانے پر زرعی مشینیں ودیگر برقی آلات جلنے لگے ہیں ۔