محرم الحرام میں بھائی چارے کو فروغ دیا جائے، مرکزی انجمن تاجران دکانداران

  • October 5, 2016, 2:37 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران ودکانداران بلوچستان کے چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے محرم الحرام ایک بابرکت اور مبارک مہینہ ہے اسلام ہمیں اخوت اتحاد بین المسلمین کا درس دیتا ہے قرآن پاک میں ارشاد ربانی ہے کہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اور یہ ملک ہمارا ہے ہم اس کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ضلع کوئٹہ کے یونٹ عہدیداروں کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صوبے میں تمام تاجروں کو متحد کرکے انکے مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہیں بلا تعصب رنگ و نسل تاجر برادری کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں اجلاس سے یار محمداچکزئی حاجی امیر محمد احمد آغا اور سید محمد کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔