ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران مو ثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

  • October 5, 2016, 2:37 pm
  • National News
  • 30 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی برآمد گی میں 21مئی 1985کے معاہدے کی پاسداری کی جائےاور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں،یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، اس مو قع پر مولوی غلام حسین ،فداحسین ،غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ عزاداروں ،مجالس ،وجلوسہائے عزا کیساتھ بھر پور تعاون کریں ، حساس مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران مو ثر حفاظتی اقدامات اور روشنی و صفائی کے انتظاما ت کیے جائیں اس دوران بجلی کی لو ڈشیڈنگ نہ کی جائے عزاداران خود بھی سیکورٹی اور روشنی کا انتظام کریں کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلا ن پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ ضرب عضب آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو ا ور ملک امن کا گہوارہ بن جائے سرکاری طورپر کالعدم قرار دیے گئے دہشت گرد گروپوں اور ان کے سہولت کاروں پر سختی سے ہاتھ ڈالا جائے اور ان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، انہوں نے کہا کہ یہ امر تشویشناک ہے کہ بعض مقامات پر فورتھ شیڈول کا قانون بیگنا ہوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اور محض خانہ پری کی جارہی ہےحکومت اس پر نظر ثانی کرےاور بیگناہوں کے نام فورتھ شیڈول سے فوری طورپر نکالے جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہر مکتب ،مسلک کو دل سے تسلیم کیا جائے اور سب کےحقوق کا برابر کی سطح پر خیال رکھا جائے۔