کو ئٹہ :وطن یوتھ آرگنائزیشن کا بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج

  • October 5, 2016, 2:38 pm
  • National News
  • 31 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وطن یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت اور مودی سرکار کیخلاف منگل کو بگٹی ہاؤس سے ریلی نکالی گئی،جس کےشرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتےہوئے کوئٹہ پریس کلب پہنچے جہاں مظاہرہوااس موقع پرمظاہرین نے بھارت کیخلاف اور پاکستان کی حمایت میں زبردست نعرہ بازی کی،مظاہرین سے جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نوراللہ وطن دوست،میر شمس کرداور ندیم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہےاورکنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے پاکستان کی فوج تیار ہے،ہم کشمیریوں کی حمایت جا ری رکھیں گے، مودی سرکار مسئلہ کشمیر کے حل سے فرار چاہتی ہے اس لیے غیر ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کررہی ہے،مظالم ڈھانے سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، بھارت کشمیریوں کو ان کاحق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے،انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے پاکستان کیخلاف جو رویہ اختیار کیا اور بلوچستان میں مداخلت کی کوشش کی وہ قابل مذمت ہے مودی کا یہ بیان کہ بلوچ عوام میرے ساتھ ہیں وہ بےبنیاد اور من گھڑت ہے،بلوچستان کے بلوچ اورپشتون عوام پہلے بھی پاکستان کے ساتھ تھےاور آج بھی ہیں۔