گاہی خان ہزار گنجی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، گاڑیوں کا گزرنا محال

  • October 5, 2016, 2:38 pm
  • National News
  • 352 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گاہی خان ہزار گنجی لنک روڈ تباہی کا شکار چھوٹی بڑی گاریوں کا گزرنا محال گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ہزاروں روپے کا نقصان ہورہاہے پل کی عدم تعمیر کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مسائل حل کئے جائیں تاجروں اور عوام کی متعلقہ حکام سے اپیل تفصیلات کے مطابق گاہی خان چوک سے ہزار گنجی لنک روڈ اکثر مقامات پر ٹوٹ چکی ہے علاقہ مکینوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ سڑک پر عرصہ دراز سے پل ٹوٹا ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک جانب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور دوسری جانب گاڑیوں بالخصوص بھاری ٹرکوں، کوچز اور لوڈ گاڑیوں کے اکثر پارٹس ٹوٹ جاتے ہیں جس سے گاڑی مالکان کو ہزاروں روپے کا نقصان ہورہاہے انہوں نے بتایا کہ کراچی روڈ بھی انتہائی خراب حالت میں ہے اور اگر بارش ہوجائے تو مسائل اور بھی بڑھ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہزار گنجی میں ر وزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں کاروبار اور خریداری کیلئے آنے والوں کومشکلات کاسامنا ہے سڑکوں کی حالت درست نہیں متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے یہاں کی تمام چھوٹی بڑی سرکوں کی مرمت کرائیں اور پل فوری طورپر تعمیر کیاجائے اس کے علاوہ ہزار گنجی ٹرک و بس اڈے میں صفائی کا انتظام کیاجائے آوارہ کتوں سے نجات دلائی جائے بیت الخلاء کو فعال کیاجائے۔