ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی سمیت2 افراد کو قتل کر دیا

  • October 5, 2016, 3:03 pm
  • National News
  • 96 Views

تمبو(آن لائن )کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی سمیت2 افراد کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمبو کے علاقے خان کوٹ کے گوٹھ عزیز اللہ عمرانی میں امجد علی نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی مسماۃ(ا) اور اس کے مبینہ آشنا محمد علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی جنہیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا قتل کی وجہ کارو کاری بتائی جاتی ہے مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔