لورالائی پولیس نے کا رروائی کر تے ہوئے منشیات برآمد کر کے6 ملزمان کو گرفتار

  • October 5, 2016, 3:03 pm
  • National News
  • 124 Views

لورالائی(آن لائن)لورالائی پولیس نے کا رروائی کر تے ہوئے منشیات برآمد کر کے6 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی زاہد حسین اور ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ناصر شاہ اور ایس آئی حاجی محمد ، اے ایس آئی عبدالواحد اور عبدالرزاق نے دیگر عملے کے ہمراہ لورالائی کے مختلف علاقوں میں کا رروائی کر تے ہوئے500 گرام چرس، ہیرؤن اور افیون برآمد کر کے6 ملزمان طاہر خان، سردار خان، ازبد الدین، اصغر خان، غازی اور بسم اللہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ایس ایس پی زاہد حسین آفاق نے کہا ہے کہ منشیات ایسا ناسور ہے جس سے معاشرے میں بسنے والے لوگوں کو اس بری لعنت میں کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے ملوث کر نا چاہتے ہیں لیکن پولیس اس بری لعنت کو پھیلانے والے کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی عمل میں لائے گی تاکہ اس ناسور کو معاشرے میں پھیلنے سے روک سکے ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ہے۔