اسناد کی تصدیق اساتذہ کی نہیں متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، محمد بچل ابڑو

  • October 8, 2016, 1:23 pm
  • National News
  • 122 Views

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سیکرٹری جنرل محمد بچل ابڑو نے کوہلو کے صدر نوروز مری ودیگر اساتذہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی اسناد کی تصدیق کا عمل ضلعی تعلیمی آفیسران کی ذمہ داری ہے نہ کہ اساتذہ کی اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم سکولز نے بلوچستان بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اساتذہ کی اسناد کی ویریفکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز خود کرائیں لیکن بدقسمتی سے اکثر اضلاع میں ان واضح احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ڈی ای اوز نے ڈی ڈی اوز اور ہیڈ ماسٹرز کو اپنی طرف سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اسٹاف کی ڈگریوںکی تصدیق کرائیں حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ڈگریوں کی تصدیق بھرتی ہونے کے وقت ہونی چاہیے لیکن اگر اساتذہ کو خود سے تصدیق کرانے کیلئے کہا جائے تو اس سے جعلی اسناد کی نشاندہی نہیں ہوگی انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ اگر اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق ناگریز ہے تو پھر اسکے لیے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو اس مد میں بجٹ دیا جائے۔