ہزارہ ٹائون میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے ‘ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

  • October 10, 2016, 8:14 pm
  • National News
  • 166 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان طارق جعفری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹائون میں مجالس کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کیسکوحکام نے ہمیں یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ مجلس کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے جبکہ اب لوڈشیڈنگ بھی رات ایک سے تین بجے تک کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مجالس کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سےلوگوں کو پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تاریکی کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقع بھی رونما ہوسکتا ہے انہوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ دس محرم الحرام تک ہزارہ ٹائون اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔