نجی تعلیمی اداروں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے

  • October 10, 2016, 8:14 pm
  • National News
  • 198 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)بلوچستان پرائیویٹ سکولزگرینڈ الائنس کے رہنمائوں نذر محمد بڑیچ، رشید کاکڑ، محمد نواز، نذیر احمد لہڑی، مظہر محمود، ملکجمیل کاسی، عطا محمد اور آغا گل شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی رضامندی اور مشاورت کے بغیر امتحانات لئے جارہے ہیں امتحانات کے کسی بھی عمل میں نجی تعلیمی اداروںسےمشاورت تک نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی بد ترین اور خطرناک ترین صورتحال سب کے سامنے ہے۔ لوگ اپنے آٹھ دس سال کے بچے کو کیسے امتحانی سینٹروں تک پہنچایئں گے۔سکولوں میں طلباو طالبات کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی کا قوی امکان ہے۔,انھوںنے کہ گورنمنٹ سسٹم کو برباد کرنے کے بعد نجی شعبہ کو تباہ کرنے کے سوچے سمجے منصوبے کے تحت ایکٹ لایا جارہا ہے تاکہ بین الاقوامی اداروں کو باور کرا یا جائے کہ انہیں قانونی تحفظ دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔