پشین کے رہائشی سیدعتیق اللہ کی شہادت کے المناک واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں، مولانافیض محمد

  • October 10, 2016, 8:17 pm
  • National News
  • 129 Views

کوئٹہ ( این این آئی )جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولانانوراللہ،حاجی عبدالواحدصدیقی،مولاناکمال الدین،سیدمطیع اللہ آغااورسیدجانان آغانے پشین کے رہائشی سیدعتیق اللہ کی شہادت کے المناک واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے سندھ پولیس کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت قراردیاانہوں نے کہاکہ انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے توجمعیت علماء اسلام سندھ جماعت کے ساتھ ملکربھرپوراحتجاجی تحریک شروع کرے گی انہوں نے کہاکہ ناجائزاختیارات اورحدسے تجاوزنے پورے معاشرے میں بے چینی پھیلائی ہے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے عوام کوامن دیں جب تک امن قائم نہیں کیاجاسکتااس وقت تک ملک کی معیشت بہترنہیں کی جاسکتی جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے حضوردعاکی تھی کہ یااللہ اس بستی کوامن کاگہوارہ بنادے اواس کے بعدمعیشت کی درخواست کی انہی ہدایات کی روشنی میں ہمارے حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ بھی امن وامان کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کونشان عبرت بنادیں درین اثناء وزیراعلی سندھ سے سابق سپیکرسیدمطیع اللہ آغانے ٹلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سیکشن7اور302کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے وزیراعلی سندھ نے سیدمرادعلی شاہ نے سیدمطیع اللہ آغاکویقین دہائی کراتے ہوئے کہاکہ ملوث اہلکاروں کوکیفرکردارتک پہنچانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے ۔