لواحقین نے لاش حوالے نہ کرنے اور پولیس کے تشدد کیخلاف سول ہسپتال کوئٹہ

  • October 13, 2016, 8:23 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے 30 سالہ شخص کے لواحقین نے لاش حوالے نہ کرنے اور پولیس کے تشدد کیخلاف سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاج کیا لواحقین نے سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں گھس کر لاش نکا ل کر احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق مسلم باغ کا30سا لہ شمس اللہ پو لیس حراست میں پو لیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا شمس اللہ کے لوا حقین نے بتایا کہ 2روز قبل رات کو پو لیس اور لیو یز نے شمس اللہ کو گھر سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اٹھا یا جس کے بعد اسے مسلم باغ تھا نے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے دوران وہ جاں بحق ہو گیا شمس اللہ کے رشتے دار نے بتایا کہ شمس اللہ کی میت کو کل دن ڈیڑ ھ بجے کو ئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیاجس کے بعد ورثاء کوجمعرات کے روزلاش حوا لے کرنے کی یقین دہا نی کر وائی گئی تھی مگر تا حال نہ ہی لاش کا پو سٹ مارٹم کیا گیا اور نہ ہی اسے لوا حقین کے حوا لے کیا گیا سول ہسپتا ل کا عملہ بھی کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہا ہے شمس اللہ کی لا ش کا پو سٹ مارٹم کر کے لاش کو جلد از جلد ورثاء کے حوا لے کیا جا ئے اور مسلم باغ تھا نہ کے ایس ایچ او اور دیگر ذمہ دارن کے خلاف کا رروا ئی کی جائے بصورت دیگر وہ لاش کے ہمراہ بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کر یں گے لیویز کے مطابق شمس اللہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا قیدی کی صحت پہلے سے ہی خراب تھی ۔