زرغون ہائوسنگ سکیم میں 43 کروڑ روپے کی لاگت سےبجلی کی فراہمی کاکام شروع کردیاگیا

  • October 17, 2016, 7:43 pm
  • National News
  • 29 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)محکمہ کیو ڈی اے کے ترجمان کے مطابق زرغون ہائوسنگ سکیم کوئٹہ میں بجلی کی تنصیب کاکام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیاگیا ہے یہ سکیم دور حاضر کی جدید اور تمام ترسہولیات سے مزین ہے جہاں پر اسکیم کے الاٹیز کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں محکمہ کیو ڈی اے اور کیسکو کے معاہدے کے تحت سکیم میں بجلی کی فراہمی اور الیکٹریفکیشن کی مد میں43 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کے کام کا بھی آغاز کردیاگیا ہے کیسکو کادن رات تیزی سے کام جاری ہے جس میں بجلی کے پولز کی تنصیب ودیگر کام شامل ہیں ترجمان کے مطابق گرڈ اسٹیشن کی تعمیر و بجلی کی فراہمی کے عمل سے سکیم کے الاٹیز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ترجمان کے مطابق سکیم کے وہ تمام الاٹیز جنہوں نے 50فیصد سے زائد اقساط جمع کروا دی ہیں محکمہ کی جانب سے نہیں این او سی اور سائیٹ پلان جاری کئے جارہے ہیں جبکہ خواہشمند الاٹیز کو قبضہ بھی دیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے گھر کی تعمیر شروع کر سکیں ۔