جشن سریاب کی اختتامی تقریب آج شاہوانی اسٹیڈیم میں ہوگی

  • October 23, 2016, 10:54 pm
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ جشن سریاب کی اختتامی تقریب آج تین بجے شاہوانی اسٹیڈیم کیچی بیگ میں ہوگی جس میں صوبائی وزراء نواب محمدخان شاہوانی‘سرداراسلم بزنجو‘رحمت صالح بلوچ‘میر مجیب الرحمن محمدحسنی‘ایم این اے سردارکمال خان بنگلزئی خصوصی شرکت کرینگے انہوںنے کہاکہ سریاب میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں جشن سریاب کااہم کردار ہے جس نے عوام خصوصاً کھلاڑیوں میں پھیلی مایوسی کاخاتمہ کردیا ہے جشن سریاب کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ پیش کرنے کاموقع ملاجو مستقبل میں بلوچستان کا نام روشن کرینگے انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر حکومت حقیقی معنوں میں سرپرستی کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ کھلاڑیوں قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پرملک اورقوم کانام روشن کرسکتے ہیں ۔