وحدت کالونی کے متعدد کوارٹرز میں دکانیں قائم کر لی گئیں

  • November 1, 2016, 9:17 pm
  • National News
  • 254 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وحدت کالونی کے متعدد کوارٹرز میں دکانیں قائم کر لی گئیں تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی پہلا ‘دوسرا اور تیسرا اسٹاپ کے کوارٹرز میں متعدد دکانیں قائم کر دی گئی ہیں مکینوں نے شکایت کی ہے کہ اول تو سرکاری کوارٹرز کی ساخت میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی اکثر پرچون اور چپس کی دکانیں ہیں جہاں کالونی سے باہر کے لوگ بھی آ کر خریداری کرتے ہیں جبکہ چپس کی دکانوں میں رات گئے تک لوگ بیٹھے رہتے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کوارٹرز میں دکانیں تعمیر کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور دکانیں بند کرائی جائیں۔