بلوچستان کی مسافرٹرینوں کے کرائے دیگر صوبوں کے برابر کرنیکا مطالبہ

  • November 1, 2016, 9:17 pm
  • National News
  • 137 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) ضعیف العمر ،بزرگ شہریوںاور مذہبی و سماجی رہنمائوں نے اس امر پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں کوئی کمی نہیں کی پاکستان بھر میں چلنے والی ریلوے مسافر ٹرینوں کے مقابلے میں کوئٹہ ڈویژن کی بد حال مسافر ٹرینوں جن میں سہولیات نا پید ہیں کرائے سب سے زیادہ ہیں رائے ونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے صوبہ بلوچستان کے پسماندہ اور غریب افراد کے مطالبہ پر ریلوے ہیڈ کوارٹر کی انتظامیہ نے ناکارہ بوگیوں پر مشتمل جو رائے ونڈ سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس میں سفر کرنے والے غریب اور نادار لوگوں پر بھاری من مانی شرائط عائد کرنے کے علاوہ دونوں اطراف کا پیشگی بھاری کرایہ وصول کیاگیا ہے اس پر ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ بلوچستان کے ضعیف العمر اور بزرگ شہریوں کو کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے غریب عوام کے ساتھ ساتھ تبلیغی جماعت کے غریب اور سادہ لوگوں پر اپنے من پسند فیصلے کرکے ریلوے انتظامیہ ان کا خون نچوڑ رہی ہے ریلوے ہیڈ کوارٹر کے افسران اپنا پیٹ بھرنے کیلئے بلوچستان کے غریب عوام پر من مانے فیصلے مسلط کر رہے ہیں قومی ادارے کو افسران اور کرپشن کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے جعفر ایکسپریس کا کرایہ بلوچستان میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں سے زیادہ ہے جبکہ بھاری کرایہ دے کر اس میں سفر کرنے والے مسافر اس میں صفائی پانی بجلی اوردیگر سہولیات سے محروم ہوتے ہوئے مشکل میں اپنا سفر کرتے ہیں حاجی محمد الیاس نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر کا بلوچستان کے غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرائیں بلوچستان کےغریب اور نادار لوگوںسے ناجائز بھاری کرایہ واپس کرائے اورپاکستان ریلوے کی طرف سے ضعیف العمر اور بزرگ شہریوں کو دی جانے والی رعایت واپس دلائیں۔