خطرناک کھیل ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

  • November 4, 2016, 10:05 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ 04نومبر:۔ کوئٹہ پولیس نے موٹر سائیکل پر خطرناک کھیل ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوےء کچھ موڑ پر 15موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرکے 12موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کو والدین کی طرف سے شکایت کی گئی تھی کہ جمعہ اور اتوار کے روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہیں جس سے ان کی اوردیگر لوگوں کی جان کو خطرہ اور ٹریفک رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا جس پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور اس حوالے سے ہر جمعہ اور اتوار ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جبکہ گرفتار ہونے والے نوجوانوں کے والدین کو مطلع کردیاگیا ہے کہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے باز رکھیں۔