ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان بھر کے سرکاری و نجی یونیو رسٹی کواپنے داخلہ فارم تمام قوانین ویب سائٹ اور دیگر ضروری مواد کا قومی زبان اردو میں جلد سے جلد منتقل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا

  • November 6, 2016, 10:34 pm
  • National News
  • 65 Views

کوئٹہ ( این این آئی ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان بھر کے سرکاری و نجی یونیو رسٹی کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے داخلہ فارم تمام قوانین ویب سائٹ اور دیگر ضروری مواد کا قومی زبان اردو میں جلد سے جلد منتقل کریں اور قومی زبان اردوکو تمام یونیو رسٹیوں میں بطور دفتری زبان رائج کیا جائے کیونکہ اس ضمن میں سپریم کورٹ آ ف پاکستان بھی واضح حکم جاری کر چکی ہے ۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ آئین پاکستان کی روح سے اردوپاکستان کی قومی زبان ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اردو کودفترحیثیت دلوانے کیلئے اقدامات کریں چونکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ملک میں تعلیمی اداروں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے لہذا تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ویب سائیٹس کااردو زبان میں ترجمہ کروائیں اور دفتری کارروائی اردو زبان میں ہی کی جائے