پشین میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 13 افراد زخمی

  • December 4, 2016, 6:29 pm
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان کے علاقے پشین میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں عبداللہ ، جمال ، امیر جان، احمد خان ، محمد نعیم عبدالحبیب اور حبیب جبکہ دوسرے گروپ کے حیدر گل، عبدالسلام، محمد معصوم، محمد چاکر، پیر محمد، پائند خان، کامران اور محمد زعفران زخمی ہو گئے تصادم سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کا رروائی پشین انتظامیہ کر رہی ہے۔