کلی اسماعیل چکی شاہوانی میں گیس غائب،مکین پریشان

  • April 20, 2018, 2:48 pm
  • National News
  • 150 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کلی اسماعیل چکی شاہوانی سریاب روڈ کوئٹہ میں گیس کی بندش سے امور خانہ داری متاثر ہو رہے ہیں اہل علاقہ عبدالوہاب نذیر احمد لانگو صدیق لانگو ماسٹر خورشید عبدلقادر لانگو رحمت اللہ لانگو خالد لانگو سیف اللہ لانگو اور مولوی کلیم نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے گیس کی بندش کے باعث امور خانہ داری متاثر ہو رہے ہیں متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی ہے لوگ متبادل ذرائع ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو امور خانہ داری ناشتہ اور کھانے کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ علاقے میں گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔