بلوچستان کے امن و امان میں این ٹی ایس کے متاثرین بھی اپناکردار ادا کریں۔

  • April 21, 2018, 8:34 pm
  • National News
  • 145 Views

بلوچستان کے امن و امان میں این ٹی ایس کے متاثرین بھی اپناکردار ادا کریں۔
این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی
کوئٹہ ( پ ر)علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں متاثرین کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پرنس تنویر بلوچ، پریس سیکرٹری اور دیگر صوبائی و ضلعی اہم ذمہ داران نے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ ہمارے دھرنے اور احتجاج کو 71 روز بیت چکے ہیں۔ آواران، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، تربت، وڈھ، خضدار، سوراب، بسیمہ، جھل مگسی، نوشکی، قلات، نصیر آباد، مستونگ، چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت، پشین، لورالائی، گلستان، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ اور بلوچستان کے دیگر دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے متاثرین سے کہا کہ بلوچستان کے امن و امان میں این ٹی ایس کے متاثرین بھی اپناکردار ادا کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم مہذب طبقہ قوم کے دینی مؤسسین اور مستقبل کے معمار ہیں۔ ہم آئین وطن کے پاسدار اور پاسبانان وطن عزیز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آئینی حق کے اصولی کے لئے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے اور وطن عزیز کے ارباب اقتدار انصرام و انضمام کے حقیقی مالکان سے بھی اُمید رکھتے ہیں کہ وہ براجمان طبقے سے ہمارا آئینی حق دلوائیں۔ مزید اُں کا کہنا تھا کہ خدائیداد مملکت پاکستان کے پانچوں صوبوں میں سے بلوچستانی عوام کے ساتھ ناانصافیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے این ٹی ایس پاس تمام اُمیدواران کی تقرریاں کی ہیں جبکہ حکومت سندھ نے 23000 اور حکومت کے پی کے نے 37000 کی تقرریاں کیں تو بلوچستان پر براجمان حکمران 3500 سے 4000 تک میرٹ پر آئے ہوئے آئینی حقدار متاثرین کی تقرریاں کیوں نہیں کرسکتے۔ حال یہ کہ بلوچستان بھر میں محکمہ تعلیم میں 8300 خالی آسامیاں پڑی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ اپنا آئینی حق لے کر دم لیں گے۔