نسلی اور لاسانی بنیادوں پر تقرریاں فابل مذمت ہے، ایچ ڈی پی

  • April 21, 2018, 8:48 pm
  • National News
  • 246 Views

کوئٹہ (آن لائن )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں گزشتہ 5سالوں دوران میرٹ اور اہلیت کی دھجیاں اڑا کر صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں نسلی اور لسانی بنیادوں پر تقرریاں کرنے کے اقدامات کو صوبے کے غریب مستحق اور قابل نوجوانوں کے بنیادی حقوق کی پائمالی قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیامخصوص نسلی و لسانی قومیت سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ صوبے کے دیگر اقوام اور کوئٹہ کے شہریوں میں انتی بھی ایلیت نہیں تھی کہ ان کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں میں سے کوئی ایک کسی محکمے میں درجہ چہارم کے عہدے پر بھرتی ہو سکے۔بیان میں کہا گیا کہ کوئی تعصب اور تنگ نظری کے پیداواروں کو اپنی قومیت اور نسل کے علاوہ دیگر تمام شہری ناہل اور غیر مستحق نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں بھرتیاں کرنے والوں کی چیخیں اس وقت نکل جاتی ہیں جب چند افراد اپنی قابلیت،اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر بھرتی ہوکرثابت کرتے ہیں کہ اس سے قبل ہونے والے ظلم زیادتیاں صرف اور صرف نسل پرستی کی وجہ سے روا رکھی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ نوجوان اور کوئٹہ کے شہریوں کی اہلیت اور قابلیت کسی تعارف کے محتاج نہیں اس وقت بھی یہ نوجوان ان تمام سفارشی اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے افراد کو میرٹ اور قابلیت کے میدان میں کھلاچیلنج دیتی ہیں کہ وہ اپنے تقرر نامے کے بعدبھی آکر قابلیت اور اہلیت اور صلاحیتوں کے میدان میں مقابلہ کریں،کوئٹہ کے نوجوانوں کی ستم ظریفی یہ رہی ہیں کہ انھیں سیاسی طور پر پسماندگی کا شکار بنا کر ان کے حقوق غضب کئے گئے۔بیان میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور وزرا کی سابقہ دور میں ہونے والی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر مجرمانہ خاموشی کو ئٹہ کے شہریوں کے ساتھ اس ظلم میں برابر کا حصہ دارقرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ملازمتوں میں جس طرح قواعد و ضوابط کو پائمال کرکے مستحق اور اہل و قابل نوجوانوں کی حق تلفی کی گئی قرعداندازی اور لاٹری کے زریعے ملازمیتں دینے کا رواج ڈالا گیا اس وقت تمام عوامی نمائندوں کے منہ بند تھے اور کسی نے اس ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز تک بلند نہیں کی جس پر کوئٹہ کے شہری انھیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔