دعائیں رنگ لے آئیں،مسلسل بارش کے بعد ہنہ جھیل دوبارہ پانی سے بھر گئی

  • April 21, 2018, 9:21 pm
  • National News
  • 209 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کاواحد قدیم تفریحی مقام ہنہ جھیل جو گزشتہ ایک سال سے خشک سالی سے دوچار رہیاب بارشوں کی وجہ سے ہنہ جھیل میںپانی بھر گیا ہے ،سیاحوں میں خوشی کی لہر دور گئی،رپورٹ کے مطابق 1894 میں کوہ زرغون سے آنیوالے پانی کا ذخیرہ کر کے ہنہ جھیل کے نام سے تفریحی مقام بنایا گیا جوکئی دہائیوں سے زائد عرصے سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ اندرون ملک سے آنیوالے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے یہ مقام کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سر سبز و شاداب وادی ہنہ اوڑک کے آغاز میں ہے مگر گزشتہ کافی عرصے سے خشک سالی کے باعث ہنہ جھیل خشک ہوگئیرپورٹ کے مطابق 1999سے 2010تک بھی طویل خشک سالی کے باعث جھیل خشک رہی اور جھیل کے خشک ہونے کی وجہ سےموسم سرما میں سائبریا سے ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کو بھی پانی کی عدم دستیابی کے باعث دشواری کا سامنا رہا گزشتہ ایک سال سے پھر ہنہ جھیل خشک سالی کا شکار تھی اورپانی ختم ہونے کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں مر گئی تھیں تاہم حالیہ بارشوں سے ایک مرتبہ پھر ہنہ جھیل پانی سے بھر گئی ہےاور سیاحوں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے اور اس وقت جھیل پانی سے تقریباً بھر گئی ہے،اورہنہ جھیل کی رونق بحال ہوگئی ہے۔