تمام بڑے اسٹیشنوں سےسیہون شریف تک سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

  • May 2, 2018, 3:44 pm
  • National News
  • 142 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان ریلویز نے ہر سال کی طرح اضافی رش کے پیشِ نظریکم سے 10مئی 2018تک ملک کے تمام بڑے اسٹیشنوں سے سیہون شریف تک سپیشل ٹرینیں اور اضافی کوچز چلانے کا فیصلہ کیا ہے،حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پرٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئےگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان کی خاص ہدایات پرڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال کی طرف سے مراسلہ جاری کیاگیا جس میں تمام سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس کوکہا گیا ہے کہ وہ اس دوران ٹرینوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی بھی حادثے یا ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹرینوں میں گیس سیلنڈروں سمیت دھماکہ خیز مواد، آتش گیر مادہ یا چولہا لے کر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان ریلویز نے ہر سال کی طرح اضافی رش کے پیشِ نظریکم سے 10مئی 2018تک ملک کے تمام بڑے اسٹیشنوں، لاہور۔ فیصل آباد۔ ملتان۔ سکھر۔ حیدرآباد۔ کوٹری اور کراچی سے سیہون شریف تک سپیشل ٹرینیں اور اضافی کوچز چلانے کا فیصلہ کیا ہے علاوہ ازیں2ایمبولینس اور ایک فائر برگیڈ کی گاڑی سیہون شریف ریلوے اسٹیشن پرموجود رہے گی اور فرسٹ ایڈ کی ڈسپنسری بھی سیہون شریف ریلوے اسٹیشن پر قائم کردی جائے گی۔