چلڈرن ہسپتال کو بلوچستان کا چائلڈ ایسیویٹ بنایا جانے

  • May 2, 2018, 4:50 pm
  • National News
  • 314 Views

کوئٹہ (آن لائن )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی بیان کے مطابق چلڈرن ہسپتال کوئٹہ جو کہ اب تک ایک پرائیویٹ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے جس کی بدولت مریضوں سے بھاری فیسیں وصول کی جاتی ہے اور غریب مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہ اہے اس بیان کی توسط سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ چلڈرن ہسپتال کو اسمبلی قرار داد نمبر63 جو کہ تمام محکموں سے پاس اور منظور ہو چکی ہے کو گورنمنٹ حوالے کر کے اس ہسپتال کو بلوچستان کا چائلڈ ایسیویٹ بنایا جانے اور اس کے ساتھ اسے ٹیچنگ ہسپتال بنا کر ہمارے صوبے کے قابل پروفیسرز کو یہاں تعینات کر کے یہاں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ڈاکٹرز کیلئے شروع کی جائے بیان میں مزید کہا کہ چلڈرن ہسپتال کے ملازمین پچھلے19 سال سے کنٹریکٹ پر ہے جو کہ سراسر ظلم ہے انکی ریگولر کرنے کیلئے اسمبلی قرارداد پھر فی الفور عملدرآمد کی جائے۔