شہر بھر میں پرائیوٹ ہسپتالوں کی بھر مار

  • May 2, 2018, 8:40 pm
  • National News
  • 169 Views

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) شہر بھر میں پرائیوٹ ہسپتالوں کی بھر مار سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مریض نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ڈاکٹر ایک ہزار فیس لینے کے بعد ہزاروں روپے کی ادویات لکھ دیتے ہیں محکمہ صحت کے دعوے صرف اخبارات تک محدود تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے بعد پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی چاندنی ہوگئی ہے ۔ غریب صوبے کے پرائیوٹ ہسپتال کے امیر ڈاکٹرز عوام پر مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں ۔ ان ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ایک ہزار روپے فیس وصول کرتے ہیں اور ہزاروں روپے کی ادویات لکھ کر دیتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے بارے میں اقدامات صرف بیانات تک محدود ہیں اس حوالے سے شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا حکومت کو چاہئے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائے تاکہ مریض پرائیوٹ ہسپتالوں میں جانے پر مجبور نہ ہوں ۔