پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنماؤں نے رانا ثناء اللہ کو 24گھنٹے کے اندر الٹی میٹم

  • May 2, 2018, 8:43 pm
  • National News
  • 115 Views

کوئٹہ(اے این این)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنماؤں نے رانا ثناء اللہ کو 24گھنٹے کے اندر الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے متعلق جو نازیبا الفاظ استعمال کےئے اس کو واپس نہیں لیا اور پاکستان کے عوام سے معافی نہیں مانگی تو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے ‘ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں سید ہ بانو ‘نرگس بلوچ‘پروین اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی(ن) لیگی غنڈہ بد معاش جو خود کو سیا ستدا ن سمجھتے ہیں رانا ثناء اللہ جو پاکستان تحریک انصاف کی مینا ر پاکستان لاہور میں جلسے کے ہجوم کو دیکر ہوش کھو بیٹھے اور معاشرہ نے باعزت خواتین کو گالیاں بکتے گئے جس سے خواتین میں غم و غصہ اس قدر بڑ ھ گئی کہ ان کی اپنی جماعت کے خواتین بھی مجھ سے معزرت کر لی اوراس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اکثر نشے میں ہوتے ہیں جس سے وہ اپنے ہوش و ہوا س میں نہیں رہتے ہیں خواتین کی معاشرے میں بڑی اہمیت حاصل ہے اور معاشرہ خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اپنی خواتین کی بدولت قومیں بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ ایسے گندے سیا ستدان کے منہ تک نہیں لگنا چاہتے ہیں سابق اور نا اہل وزیر اعظم کو معلوم ہوا کہ ان کے آس پا س یہی سانپ ہیں انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو 24گھنٹے کے اندر الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے متعلق جو نازیبا الفاظ استعمال کےئے اس کو واپس نہیں لیا اور پاکستان کے عوام سے معافی نہیں مانگی تو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے۔