بجلی بند رہے گی

  • May 9, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 197 Views

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 10مئی کو کچلاک گرڈسٹیشن کے سٹی فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی نیزاسی روززہری اورنال گرڈسٹیشنوں س ے صبح8بجے تا دوپہر2بجے جبکہ نوشکی، مل ،دالبندین اورچاغی ،صحبت پور،دروازہ ،سورینج گرڈسٹیشنوں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔اسی طرح 11مئی کوقلعہ عبداللہ گرڈسے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ دروازہ گرڈکے 33KVمراؤفیڈرصبح9بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندہوگی علاوہ ازیں132KVتربت۔پسنی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث 11مئی سے 13مئی تک (روزانہ) گوادر، پسنی، اورماڑہ، گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ گرڈ سٹیشنوں سے صبح7بجے تا 12:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔