کلی مبارک میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے، مکین

  • May 10, 2018, 10:15 am
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی مبارک میں تجاوزات کی بھر مار،دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے سڑک کے دونوں اطراف قبضہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کاپیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیا ہے، گاڑیوں کی بھی طویل اور لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، کئی بار تجاوزات کے خلاف کارروئی کی گئی ،لیکن صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آسکی رہی سہی کسر رکشے والے پوری کردیتے ہیں ،صبح اور شام کے اوقات میں یہاں سے گزرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے ،اسکولوں سے چٹھی کے بعد طلبا و طالبات بالخصوص چھوٹے بچوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑتا ہے ،علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہصفائی کی صورتحال بھی ناگفتہ بہ ہے ‘ نالیاں بند ہونے کی وجہ سے پانی سڑک پر بہتا ہے اہل علاقہ کےمطابق جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جس کے باعث امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے انھوں نے کہا کہ فی الفور صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔اور تجاوازا ت کاخاتمہ کیا جائے۔