بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات اور حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

  • May 14, 2018, 10:29 pm
  • National News
  • 253 Views

ٍکوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات اور حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق لورالائی کے قریب کوئٹہ روڈ کلی شاہ کاریز کے قریب ڈمپر گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر موٹرسائیکل پر سوار چاچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے جبکہ مقامی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا حب کے علاقے میں موٹرسائیکل کو حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بھائی شیر محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا دونوں کو تعلق وندر سے بتایا جاتا ہے حب میں کینال میں نہاتے ہوئے ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ حب میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا جبکہ حب کے علاقے وڈھ اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص سلطان کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پنجگور کے گوارگو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا مزید کارروائی کی جارہی ہے جبکہ مچ کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک محمد یوسف نامی شخص کو زخمی کردیا جسے فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔