غیر قانونی اشتہاری بینرز ،پوسٹر اور وال چاکنگ نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا

  • May 29, 2018, 11:40 am
  • National News
  • 206 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی وی آئی پی شاہراہوں،گلی محلوں، سرکاری دفاتر کی دیواروں، کھمبوں پر نصب اور چسپاں غیر قانونی اشتہاری بینرز ،پوسٹر اور وال چاکنگ نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا متعلقہ حکام کی چشم پوشی شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تفصیلات کے مطابق ماضی کا لٹل پیرس اشتہاراستان میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے سروے رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں،نجی سکول، کالجز،حکیم ڈاکٹرز، اکیڈمیز سمیت دیگر نے شہر کی وی آئی پی شاہراہوں، گلی ،محلوں، سرکاری دفاتر کی دیواروں کھمبوں پر اشتہار بینرز لگائے وچسپاں کر رکھے ہیں جبکہ اکثر نے تو وال چاکنگ تک کی ہوئی ہے شہر کی بعض گلیوں، سڑکوں روڈز پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے نصب سائن بورڈ جس پر نشاندہی کیلئے روڈ کا نام درج ہوتا ہے اس پر بھی اشتہارات چسپاں کررکھے ہیں سروے رپورٹ میں شہریوں کا کہنا تھا کہ جا بجا لگے اشتہارات، بینرز و وال چاکنگ نے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے والے کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے اور جگہ جگہ لگے اشتہارات سے شہر کاحلیہ بگڑ گیا ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فی الفو ر غیر قانونی بینرز اور وال چاکنگ اور اشتہارات ختم کرکے شہر کی خوبصورتی بحال کی جائے۔