کٹ پیس مارکیٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات کرائی جائے‘نسیم الرحمن ملا خیل

  • May 29, 2018, 11:42 am
  • National News
  • 308 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ئوں نسیم الرحمن ملاخیل اور اخلاق شاہ ایڈووکیٹ نے کٹ پیس گلی میں آتشزدگی کے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دکانداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ دکانداروں کا لاکھوں روپے کا مال جل کا خاکسترہوگیا لیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کے ازالے کے لئے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کٹ پیس گلی میں آتشزدگی کی تحقیقات کرائی جائےاور دکانداروں کے نقصان کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔