پانچ سال میں قوم پرستوں نے عوام کو مایوس کیا، احمد خان

  • June 2, 2018, 5:31 pm
  • National News
  • 189 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے بیان میں کہا ہے کہ پانچ سال کے دوران قوم پرستوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی پشتون و بلوچ 95فیصد آبادی بنیادی سہولیات سے محروم اور در بدر کی زندگی گزار رہی ہے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم پرستوں نے ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے پشتون بلوچ تنازع پیدا کرنیکی کوشش کی انہوں نے کہا کہ صوبے میں باری باری مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے حکومت کی لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ عوام کو انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کرنا چاہئے اے کیو ایم اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔