افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کارگو ایکٹ میں ترمیم نا انصافی ہے، ٹرانسپورٹرز

  • June 2, 2018, 5:32 pm
  • National News
  • 258 Views

کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور احمد کاکڑ کی صدارت میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے منسلک ٹرانسپورٹرز کا اجلاس ہوا ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے بیان میںکہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کارگو ڈلیوری ایکٹ میں کسٹم نے ترامیم کرتے ہوئے ٹرک مالکان کے بنیادی کارگو ٹرانسپورٹیشن کے کاروباری اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا نئے ایکٹ کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر کو اتارنے کی صورت میں بانڈڈ کیرئیر کو جرمانے سمیت آئندہ ٹرک کو بھی ضبط کیا جائیگا جو کہ ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم ہے ٹرک ضبط کرنا خلاف قانون ہے اس سلسلے میں ایف بی آر اور کسٹم کے حکام سے احتجاج کریں گے۔