سابقہ صوبائی وزراء ،مشیروں ،ایڈوائزروں اور ارکان اسمبلی نے 31مئی کو اسمبلی اور حکومت تحلیل ہونے کے باوجود ابھی تک سرکاری گاڑیاں ،سرکاری اسٹاف واپس نہیں کئے

  • June 12, 2018, 5:57 pm
  • National News
  • 50 Views

سابقہ صوبائی وزراء ،مشیروں ،ایڈوائزروں اور ارکان اسمبلی نے 31مئی کو اسمبلی اور حکومت تحلیل ہونے کے باوجود ابھی تک سرکاری گاڑیاں ،سرکاری اسٹاف واپس نہیں کئے
کوئٹہ (این این آئی ) سابقہ صوبائی وزراء ،مشیروں ،ایڈوائزروں اور ارکان اسمبلی نے 31مئی کو اسمبلی اور حکومت تحلیل ہونے کے باوجود ابھی تک سرکاری گاڑیاں ،سرکاری اسٹاف واپس نہیں کئے ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 31مئی کو اسمبلی اور کابینہ کی تحلیل ہونے کے بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،اس کے بعد سابقہ صوبائی وزراء ،مشیروں ،ایڈوائزروں اور ارکان اسمبلی کو ایک مراسلہ بھیجا تھا کہ حکومت اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہے ،اس لئے سرکاری گاڑیاں ،سرکاری اسٹاف اور سرکاری بنگلے خالی کرائے جائیں ،مگر ابھی تک اس مراسلے پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جبکہ صوبے میں نگراں وزیراعلی اور نگراں صوبائی کابینہ تشکیل دی جاچکی ہے ،ایک اطلاع کے مطابق بہت سے سابقہ صوبائی وزراء ،مشیروں اور ارکان اسمبلی سرکاری گاڑیاں لیکر اپنے اپنے آبائی گاؤں چلے گئے ہیں ،جہاں پر انہوں نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں کاغذات نامزدگی داخل کرائے اور سرکاری گاڑیوں وسرکاری اسٹاف کا بے دریغ استعمال کیا گیا ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ جن سابقہ صوبائی وزراء ،مشیروں اور ارکان اسمبلی نے گاڑیاں واپس نہیں کی ہے انکے خلاف کاروائی کی جائے گی ،اس کے علاوہ کوئٹہ شہر میں ابھی بھی کئی سابقہ صوبائی وزراء سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں ،اور گاڑیوں کے آگے نمبر پلیٹ کی بجائے ایم پی ایز اور حکومت بلوچستان لکھے ہوئے نمبر پلیٹ لگائے گئے ہیں ۔