ٹینکر مافیا کی چاندی لگ گئی جبکہ فی ٹینکر 15سو روپے سے لیکر2000روپے تک فروخت کیا جارہاہے

  • June 12, 2018, 6:06 pm
  • National News
  • 199 Views

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ٹیوب خراب ہونے کے باعث کوئٹہ شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث ٹینکر مافیا کی چاندی لگ گئی جبکہ فی ٹینکر 15سو روپے سے لیکر2000روپے تک فروخت کیا جارہاہے
کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ٹیوب خراب ہونے کے باعث کوئٹہ شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث ٹینکر مافیا کی چاندی لگ گئی جبکہ فی ٹینکر 15سو روپے سے لیکر2000روپے تک فروخت کیا جارہاہے مقامی انتظامیہ بے بس ،عوام پریشان تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں سرکاری ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث کوئٹہ شہر میں پانی شدید قلت پیدا ہوگئی اور ٹینکرمافیا نے 15سو روپے سے لیکر 2000روپے تک فروخت کیا جارہاہے ،شدید گر می اور مہنگائی میں پانی 2000روپے تک فروخت ہونے لگا لوگ پریشان ہوگئے ہیں تاہم انتظامیہ مکمل طورپرخاموش ہیں ،کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 2روز سے ٹیوب ویل خراب ہے ایک بار ٹھیک کرایا گیا مگر اسکے باوجود ٹیوب ویل خراب ہوگیا ہے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کوشش ہوتی ہے کہ شہریوں کو پانی بروقت پہنچایا جائے ،ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ،دوسری جانب ٹینکر مافیا نے پانی کے فی ٹینکر 2ہزار روپے تک فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مقامی انتظامیہ ٹینکر مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ہے اور وہ سرعام 2ہزار روپے پر ٹینکر فروخت کررہی ہیں۔