سرکاری افسران کے تبادلوں کے حتمی فہرست نگراں وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری کو ایس اینڈ جی اے ڈی نے پیش کردیا

  • June 12, 2018, 6:07 pm
  • National News
  • 650 Views

بلوچستان کی نگراں کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں کے حتمی فہرست نگراں وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری کو ایس اینڈ جی اے ڈی نے پیش کردیا
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان کی نگراں کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں کے حتمی فہرست نگراں وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری کو ایس اینڈ جی اے ڈی نے پیش کردیا قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نگراں وزیراعلی اور نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل مکمل ہونے کے بعد آئندہ 24گھنٹے کے اندر نگراں صوبائی وزراء کے محکموں کا اعلان کیا جائیگا اور اسکے بعد اہم پوستوں پر تعینات افسران جن میں 17گریڈ سے لیکر 21گریڈ کے افسران کے تبادلے کئے جارہے ہیں ،ان میں محکمہ داخلہ ،خوراک ،انفارمیشن ،سی اینڈ ڈبلیو ،خزانہ ،پی اینڈ ڈی ودیگر محکمے شامل ہیں ،ان میں کافی عرصے سے تعینات افسران کے تبادلے کئے جارہے ہیں ،ایس اینڈ جی اے ڈی نے تبادلوں کی لسٹ نگراں وزیراعلی علاؤ الدین مری کو پیش کردی ہے اور جلد ہی تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا ۔