سردار یار محمد رند کے خلاف دائر قتل کیس کا فیصلہ 16جولائی کو سنایا جائے گا

  • June 28, 2018, 9:28 pm
  • National News
  • 182 Views

کوئٹہ (این این آئی) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے خلاف دائر قتل کیس کا فیصلہ 16جولائی کو سنایا جائے گا، جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت میں سردار یارمحمد رند کے خلاف دائر قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی ،سماعت میں سردار یار محمد رند کی جانب سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی اور انکی عدم حاضری کے باعث کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا،کیس کا فیصلہ اب 16 جولائی کو سنایا جائے گا،واضح رہے کہ سردار یار محمد رند کے خلاف 2010 میں دفعہ 302 کے تحت تھانہ سریاب میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔