احتساب عدالت میں کرپشن سمیت اہم کیسز کی سماعت

  • June 28, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 159 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر+خبر ادارے) سابق ایم ڈی واسا/غیر قانونی اثاثہ جات کیس احتساب عدالت ٹو کے جج پزیر بلوچ نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت کی گرفتار سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 16 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی‘ تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی واسا/غیر قانونی اثاثہ جات کیس احتساب عدالت ٹو کے جج پزیر بلوچ نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت کی گرفتار سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش نیب کی جانب سے سپلیمنٹری چالان جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 16 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا پر غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔دریں اثناء محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کے چالان کی مد میں خرد برد کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ای ٹی او ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سلیم شہزاد و دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش سماعت کے دوران گواہ جمشید گچکی کا بیان قلمبند، جرح نہ ہوسکی عدالت نے کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی ای ٹی او ایکسائز سلیم شہزاد و دیگر پر گاڑیوں کے چالان کی مد میں کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔جبکہ خضدار لیویز کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن سے متعلق احتساب عدالت میں کیس کی سماعت احتساب عدالت ٹو کے جج پزیر احمد بلوچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی‘ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز احتساب عدالت نے خضدار لیویز کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن سے متعلق احتساب عدالت میں کیس کی سماعت احتساب عدالت ٹو کے جج پزیر احمد بلوچ نے کیس کی سماعت کی ممبر پبلک سروس کمیشن نسیم لہڑی، ڈاکٹر عمر بابڑ، سعادات اکبر عدالت میں پیش سینئر کونسل کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ کی عدم حاضری کے باعث حتمی بحث نہ ہوسکی عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔دریں اثناء احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت سماعت احتساب عدالت ٹو کے جج پذیر احمد بلوچ نے کی سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کی جانب سے استسنی کی درخواست منظور کیس کی سماعت بغیر پیش رفت کے 17 جولائی تک ملتوی ‘ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت سماعت احتساب عدالت ٹو کے جج پذیر احمد بلوچ نے کی سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کی جانب سے استسنی کی درخواست منظور کیس کی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی کیس کی سماعت بغیر پیش رفت کے 17 جولائی تک ملتوی سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران پر کرپشن کے زریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔