سیاسی جماعتوں کا احتساب صرف عوام کا حق ہے ، اصغر اچکزئی

  • June 28, 2018, 10:48 pm
  • National News
  • 54 Views

چمن (نمائندہ خصوصی ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی بھی جماعت نے عوامی اجتماعی مسائل حل نہیں کئے انتخابات کے دوران جو منشور عوام کے سامنے رکھا گیا تھا عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ ان جماعتوں کا احتساب کریں ، اولس نے اعتماد بخشا تو امن کے قیام ، صحت ، تعلیم ، پینے کے پانی اور انفراسٹریکچر کو جدید خطوط پر استوار کریں گے ، دین مبین اسلام اور قوم کے نام پر واویلا کرنے والے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کراسکے جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں سے عوام بیزاری کا اظہار کررہے ہیں ، فکر باچاخان کے علاوہ پشتونخوا وطن کے مسائل کا کوئی حل نہیں ، عدم تشدد کو اپناتے ہوئے ہم خوشحال مستقبل کی جانب سے گامزن ہوسکتے ہیں، جنگ و جدل ، انتہاء پسندی ، دہشتگردی نے وطن کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے این اے 263قلعہ عبداللہ و پی بی 23 چمن اصغر خان اچکزئی ، امیدوار برائے حلقہ این اے 262پشین حاجی نظام الدین کاکڑ ، پی بی 22 گلستان ڈاکٹر صوفی اکبر کاکڑ ، پی بی 4 لورالائی عبدالسلام ناصر ، پی بی 20حرمزئی سید عبدالباری آغا ، پی بی 7 زیارت ہرنائی عبدالباقی ترین ، پی بی 3 قلعہ سیف اللہ انجینئر محمد نسیم نے انتخابی و شمولیتی اجتماعات ، حمایت کرنے والوں ، انتخابی دفاتر کے افتتاح ، ورکرز کنونشن اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں چمن ابتو کاریز عثمان زئی ، گلستان کلی عبدالرحمن زئی داوی ، لورالائی کلی ناصران ، حرمزئی باغی غبیزئی ، زیارت انتخابی دفتر افتتاح اور مسلم باغ برتھ چینہ میں نامزد امیدواروں ، ضلعی و تحصیل ذمہ داران ، قبائلی زعماء جن میں گل باران افغان ، حاجی محمد لال آقا ، میروائس خان اچکزئی ، داد شاہ پژواک ، گل باری مسلم دوست ، حبیب اللہ ، صدام شاہ ، ولی محمد کاکڑ ، حبیب خان اتل ، حاجی عصمت اللہ کاکڑ ، عبدالولی ، بسم اللہ لونی ، سید حنیف آغا ، نیک محمد طوغیوال ، ملک فدا محمد کاکوزئی ، غفار پہلوان ، شوکت خان غبیزئی ، عبدالمالک پانیزئی ، ملک محراب خان کاکڑ ، ہدایت اللہ کاکڑ ، ولی داد میانی ، ملک ظریف ، سردار مزید اللہ دومڑ ، عبدالجبار کاکڑ ، مولوی عبدالحمید نے خطاب کیا ۔ چمن کلی ابتوکاریز میں حاجی محمد لال آقا ، میر وائس خان اور حبیب اللہ کی قیادت میں 75 افراد نے جمعیت اور پشتونخوا میپ سے خاندانوں سمیت مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ حرمزئی باغی غبیزئی میں نور محمد اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے ۔ گلستان حاجی حسن غبیزئی میں حاجی داد محمد اور حاجی عبدالواسع کی قیادت میں متعدد افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔